یَا اِبن ِ عوفِِ اِنَّک َ مِنَ الاغنِیا ء
اے ابن عوف آپ تجارت کی وجہ سے غنی ہو گئے (راوی عبدالرحمان ابنِ عوفؓ)
O Ibn e Aouf(RA), You have become rich because of trade
جو لوگ نوکری کرتے ہیں انھیں ترقی کے مواقع میسر نہیں آتے۔کیوں کہ ان کی مخصوص سالانہ تنخواہ یا اجرت مقرر ہوتی ہے۔مہنگائی کی شرح بڑھے یا کم ہو انھیں اسی آمدنی پر گزارا کرنا پڑتا ہے۔اس کے برعکس انسان محدود وسائل میں کسی بھی قسم کے کاروبار کا آغاز کرے تو وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کو وسعت ملتی ہے اور آمدنی میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔روح فورم چھوٹے پیمانے پر بھی کاروبار آغاز کرنے کے لیے معاونت کرتا ہے۔خوشحال فرد ، خوشحال معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔تنزلی سے ترقی کے سفر کے لیے فورم نے کئی مواقع فراہم اور راستے ہموار کیے ہیں