منفی رجحانات سے اجتناب

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

اَْ لشَّا ۃُ  مِنْ دَوَابّ ِ الْجَنَّۃ  (راوی: عبداللہ ابن عمرؓ)

بکری جنت کے جانوروں میں سے ایک جانور ہے

ہمارے پیارے نبی ؐ سواری والے جانوروں اور ممالیہ  جانوروں(دودھ دینے والے جانور) کی پرورش اور افزائش کی خاص طور پر حوصلہ افزائی فرماتے تھے ۔اس لیے کہ یہ رزق اور آسائش کے بڑے بڑے زرائع ہیں۔اگر ہم صرف دودھ کی افادیت اور غذائیت اور اس سے بننے والی اشیا ء کا تصور کر لیں تو حقیقت کھل جائے گی۔لیکن حیرت ہے کہ ہم نے اپنی ضرب الامثال کچھ اس طرح ترتیب دیے ہیں”جس کو کوئی غم نہ ہو وہ بکری رکھ لے”

ہمارے معاشرے میں اسی قسم کے منفی رجحانات بڑھ گئے ہیں مثلاََ    جس نے نقصان اٹھانا ہو وہ کاروبار کرے وغیرہ وغیرہ۔  حدیث ِ مبارکہ ہے

جس پر کسب و معیشت تنگ ہو جائے اس کو چاہیے کہ انبیاءِ اکرامؑ کا پیشہ تجارت اختیار کرے (راوی عبداللہ ابنِ عباسؓ)

منفی رجحانات کی وجہ سے لوگ درست فیصلہ کرتے ہوئے  نہ صرف ہچکچاہٹ  محسوس کرتے ہیں بلکہ معاشی طور پر ترقی بھی نہیں کر پاتے۔روح فورم مشترکہ کاروبار کا با اعتماد ادارہ ہے  جو اسوہءِ حسنہ کی روشنی میں خوشحال معاشرے کا قیام چاہتا ہے اور تمام احباب کو ممبر شپ کی دعوت دیتا ہے