محنت سے رزق کمانے کی فضیلت و ضرورت

ہر نبی ؑ کا ایک ہنر ہے اور میرا ہنر محنت و جدو جہد سے رزق کمانا ہے “الحدیث”

چنانچہ جب تک تم مخلوق کے ساتھ قائم ہو۔یعنی ان کی بخشش کے امیدوار ہو اور ان کی عطا کی خواہستگاری(خواہش)  رکھتے ہو اور ان کے دروازوں کے پھیرے لگاتے ہو تو پس یہ شرکِ خفی کا ارتکاب ہے کہ اللہ کے ساتھ اس کی خَلق کو شامل کر دیا۔اب و ہ خالق جلیل تم کو بطریق سنۃ رزق پانے سے محروم ہونے کی وجہ سے سزا دے گا اس لیے کہ مسنون طریقہءِ رزق اپنے ہاتھ کے کسب  یا محنت سے رزق کمانا ہے

سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی کتاب “فتوح الغیب”سے ایک عبارت کا اردو ترجمہ

درجہاں جُز دردِدل ساماں مخواہ

نعمت از حق خواہ و از سلطاں  مخواہ

“اقبالؒ”