لیکچر رپورٹ “اسلام کا نظامِ تعلیم موجودہ تقاضے، فکرِ اقبال ؒ کی روشنی میں”(15 جولائی 2017)

روح فورم کا سلسلہ وار تربیتی و تعلیمی لیکچر بعنوان ” اسلام کا نظامِ تعلیم  اور اس کے نتائج، فکرِ اقبال ؒ کی روشنی میں ” 15 جولائی 2017 بروز ہفتہ دن 11 بجے، روح منزل، روف ٹاور، ڈی ایچ اے ٹو، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے  خواتین و حضرات   نے شرکت فرمائی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت ِ کلامِ پاک سے ہوا۔محترم زید گل خٹک صاحب نے حاضرین ِ مجلس کی تشریف آوری کو سراہتے ہوے  ابتدائی گفتگو میں کہا کہ فورم اسوہءِ حسنہ کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں۔ رسول اللہ  ؐ کی بتائے ہوئے راستوں پر عمل پیرا ہو کر ہم زندگی کے تمام شعبوں میں  بہتری لا سکتے ہیں اور پھر لیکچر کا آغاز کیا

لیکچر کا خلاصہ

“اقبالؒ نے عصرِ حاضر کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ

“مصطفیٰؐ نایاب، ارزاں بو لہب “

رسول اللہؐ کے بتائے ہوئے رستوں کو چھوڑنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ بولہبی عام ہو گئی اور اس کے منفی اثرات نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔قرآن ِ پاک میں عَلم سے مراد صرف جاننا نہیں بلکہ بلکہ طبیعت کا خاصہ بنانا ہےجس طرح بصارت آنکھ کا خاصہ ہے۔اسلامی تربیتی نظام کا آغاز تصفیہء قلب سے ہوتا ہے۔اس سے مراد قلب کو شیطانی وسواس سے محفوظ رکھنا ہے ۔اس سے صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لانے کی خوبی پیدا ہوتی ہے۔تصفیہء نفس کے بعد تزکیہ ء نفس ہے۔اس سے مراد نفس کو بیرونی آلائشوں سے پاک کرنا ہے۔ان دونوں مراحل کے بعد قلبِ سلیم کا رتبہ مل جاتا ہے۔اب اسے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔جب تعلیم و تربیت کا نظام اسوہءِ حسنہ، حکمتِ نبویؐ کے پیرائے میں ڈھل جائے تو فلاحی معاشرے کا قیام عمل میں آتا ہے۔دین جدو جہد کی تلقین کرتا ہے۔قیامت والے دن ایسے انبیاؑ بھی ہونگے جن کی اقتدا میں ایک آدمی بھی نہیں ہو گا۔بچوں میں ایسا رجحان پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرے”

اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا ۔حاضرین ِ مجلس کی پر تاثیر گفتگو سے مندرجہ ذیل نکات اخذ کیے جا سکتے ہیں۔

  • ہر انسان میں مختلف صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں انھیں نکھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • والدین کو بچوں کی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے۔
  • ایسے اقدامت اٹھانے چاہییں جن سے نئی نسل متاعِ گمگشتہ سے متعارف ہو۔
  • تعلمی نظام کے احیاء کی ضرورت ہے۔
  • فورم کی رسائی عام لوگوں تک بھی ہونی چاہیے تا کہ اراکین میں اضافہ ہو اور مثبت نتائج کے لیے مل کر عملی قدم اٹھایا جا سکے۔

آخر میں صدرِ محفل محترم جنرل حمید الدین نے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کے علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو فوکس کیا تھا۔یہ مستقبل کے لیڈر ہوتے ہیں۔تمام احباب کو چاہیے کہ نوجوانوں کو روح فورم کی سرگرمیوں سے روشناس کروائیں۔فورم مختلف تعلیمی اداروں میں بھی لیکچرز کے انعقاد  کا  سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔فورم کے مرکزی دفتر میں بھی مختلف کلاسز کے اجراء کا پروگرام بنایا گیا ہےا ور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ تمام مقاصد کے حصول کے لیے ایک دوسروں کی معاونت ضروری ہے

شرکاء کے نام

زید گل خٹک،جنرل حمید الدین،  جنرل نیاز کوثر، فہیم اختر، عون محمد،علی

خان، پروفیسر مبارک بٹ، حسن وغیرہ

ruh-cont

RUH Forum, Rauf Tower, 3rd Floor, DHA 2, Sector A,GT Road, Islamabad

03357771005