صوفیاءِ اکرام اور تبلیغ

اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ تعلیم و ابلاغ کا سب سے زیادہ موئثر طریقہ  صوفیاءِ اکرام  کا تھا کیونکہ یہ لوگ  مناظرے نہیں کرتے تھے۔ان روشن خیال بزرگوں کو معلوم تھا کہ دلیل کی قوت سے ہارنے والے کے دل میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔چنانچہ انھوں نے ایک ماہر کسان کی طرح پہلے دلوں کی سر زمین کو محبت کے پانی سے سیراب کیا۔پھر ان میں حسن ِ اخلاق کا ہلَ چلایا۔ ادب کا بیج بونے کے بعد  ذوق ِ ایمان سے رکھوالی کی تب  جا کر صالح اعمال کی فصلوں نے لہلہانا شروع کیا

ruh-cont

RUH Manzil, 3rd Floor, Rauf Tower, DHA 2, Sector A, Islamabad

Phone: 051-5162023-5

Cell: 03357771005