سانحہ کربلا اور میدانِ عمل

اَلحَسَنُ وَ الحُسیِنُ رِیحاَ نَتاَ ی مِنَ الدُّنیاَوالاَخِرَۃ

حسنؑ اور حسینؑ دنیا اور آخرت میں میری خوشبو ہیں۔(معاجم و جوامع و اسانید  ۔السبطین السعیدین)

۔

اسوۂ حسنہ کی یہی   خوشبو  کربلا پہنچی ۔ آج سارا زمانہ اسی خوشبو سے معطر ہے اور حشر تک رہے گا۔یہ خوشبو  اور یادِ کربلا صرف ماہِ محرم میں ہی کیوں؟۔یہ تو ہر پل، ہر عمل اور ہر ملل کا سرمایۂ حیات ہے۔تمام  اداروں خصوصا والدین اور اساتذہ کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ نسلِ نو کی کردار سازی میں کردارِ حسینؑ کو  اس طرح اجاگر کریں کہ اسوۂ حسنہ کی خوشبو امتِ دعوت تک پہنچ سکے۔

گلوبل ویلیج کی موجودہ فضا میں  جنگیں تلوار سے نہیں  بلکہ عمل و کردار سے جیتی جا سکتیں ہیں جس کے لیے ہر شعبے میں ترقی کرنا ضروری ہے۔آبروئے ملت گروپ   خواہش مند خواتین و حضرات کو میدانِ عمل میں اترنے کی دعوت دیتا ہے۔

۔

نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیریؑ
کہ فقرِ خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری

۔

درج ذیل شعبوں میں احباب کی شمولیت اور مشاورت درکار ہے؛

  • تربیتِ اساتذہ
  • حلقۂ مصنفین
  • ایمبلم اسکول سسٹم کی ملک گیر توسیع
  • تدوینِ نصاب
  • مشاورت و رہنمائی
  • تعلیمی منصوبوں میں شراکت داری

آپ کی آراء اور تجاویز کا انتظار رہے گا۔

۔

منتظمین روح فورم/آبروئے ملت گروپ(ایمبلم اسکول سسٹم)

43 ای، حیدری چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی

فون نمبر:03111222957