الحمد اللہ روح فورم کی صوبائی شاخ “ولی فورم” کا قیام عمل میں آ گیا ہے۔اس کا محرک خیبر پختون خوا کی مشہور علمی اور روحانی شخصیت راج ولی شاہ خٹکؒ کی کاوشیں بھی ہیں۔آپؒ ایک لحاظ سے روح فورم کے بانی ارکان میں سے تھے اور اسوہءِ حسنہ کی احیا میں انسانیت کی فلاح کا گہر ا شعور رکھتے تھے۔آپؒ کے خیالات کے سوطے بابا عبدالرحمانؒ، خوشحال خان خٹکؒ، حمید باباؒ، عبدالغنی خانؒ اور بابائے پشتو غزل امیر حمزہ خان شنواری نظامیؒ کے نظریات سے جا ملتے ہیں اور انھی کے افکار کا تسلسل ہیں۔چنانچہ روح فورم پر لازم ہے کہ ان کا نام نہ صر ف ہمیشہ یار رکھے بلکہ ان کے افکار کی روشنی میں اپنے مقاصد کو پروان چڑھائے۔
ولی فورم کے تحت صوبائی سطح پر اسلامی اطوار کا احیاء،روحانی ماحول اور پختون اقدار کے ارتقا کے ساتھ ساتھ معاشرتی خوشحالی اور کاروباری جڑت کو فروغ حاصل ہو گا۔ہم خیال افراد کی قوتِ اتحاد و اخوت سے مشاورتی اور اصولی سطح پر ایک پروگرام کی ابتدا ہو چکی ہے جس کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں
- متوسط سرمایہ کاروں کے اشتراک ِ عمل سے چھوٹے تعمیراتی پراجیکٹس کا آغاز
- نسبتاً زیادہ سرمایہ کاری سے زرعی زمینوں کی آباد کاری
- پاک چائنہ راہداری کو نجی (Private) سطح پر قومی فلاح کے لیے معیاری بستیوں کا شاندار منصوبے کا آغاز۔ الکاسب سنٹرز، کاٹیج انڈسٹریز اور ثقافتی تجربہ گاہیں اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
ان منصوبوں کے تحت سلسلہ وار پروگرام کے زریعے صوبائی اور قومی سطح پر اسوہءِ حسنہ کی روشنی میں معاشرتی، معاشی، اخلاقی اور تعلیمی فلاح کا مستقل باب کھولا جائے گا۔
۔

………………………
RUH Manzil, 3rd Floor, Rauf Tower, DHA 2, Sector A, Islamabad
Cell: 0335-7771005