۔
موجودہ دور میں میڈیا کے منفی رجحانات کو ختم کرنے اور اسوہء حسنہ و فکرِ اقبالؒ کی روشنی میں مثبت روایات پروان چڑھانے کی غرض سے روح فورم نے ماہنامہ مجلہ(صاحبِ لالوک) کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔جس کا پہلا اعزازی شمارہ انشا اللہ جلد شائع ہو گا۔تمام خواتین و حضرات ، طلبہ و طالبات سے درخواست ہے کہ اپنی تحریریں جلد از جلد ای میل، وٹس ایپ یا براہ راست کوآرڈینیٹر تک پہنچائیں تا کہ انھیں میگیزین کے پہلے شمارے میں شامل کیا جا سکے۔
تحریر بھجوانے سے قبل مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھا جائے
• تحریر کا کوئی حصہ اسوہءِ حسنہ اور اسلامی تعلیمات کے منافی نہ ہو
• فکرِ اقبالؒ کی حوالے سے تما م کام تحقیقاتی ہو تاکہ اپنی شناخت اور اقدار کے حوالے سے نئی نسل کی درست رہنمائی کی جا سکے
• تحریر میں درج تمام حوالے مستند ہوں، سنی سنائی باتوں کو دوسروں تک پہنچانے سے اجتناب برتا جائے
• تحریر تمام مذہبی، مسلکی، لسانی، سیاسی، نظریاتی اختلافات سے پاک ہو اور اس سے کسی قسم کا تعصب نہ ابھرے
• تحریر سے مایوسی ختم ہو اور معاشرے میں امید کے چراغ روشن ہوں۔
• کردار سازی کے حوالے سے تحریر ہر عمر کے قاری(Reader) پر مثبت اثرات مرتب کرے
• تحریر سے صرف مسائل اجاگر نہ ہوں بلکہ ان کا حل بھی عام آدمی تک پہنچایا جائے
• تحریر تعلیمی، فلاحی، معاشی، ثقافتی، فلاحی، تجارتی یا اقتصادی کسی بھی حوالے سے ہو مگر قارئین تک اپنے پیغام کی ترسیل کے لیے سادہ اور سہل انداز اپنا جائے۔
ایسے خواتین و حضرات ، طلبہ و طالبات جو بطور لکھاری روح فورم کے رائٹرز کلب میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد کوآرڈینیٹر کو اپنی منشا سے آگاہ فرما ئیں تاکہ ان کے نام مصنفین کی فہرست میں شامل کر کے انھیں (صاحبِ لولاک) کا کارڈ جاری کیا جا سکے
• جن احباب کے جاننے والوں میں ایسے لوگ شامل ہیں جو مصنف ہیں یا مختلف موضوعات پر لکھنے کے خواہش مند ہیں ان سے درخواست ہے کہ ان کے نام اور موبائل نمبر کوآرڈینٹر تک پہنچائیں تا کہ ان سے رابطہ کر کے انھیں بھی رائٹرز کلب میں شامل کیا جا سکے
امید ہے آپ دس دنوں کے اندر اپنی تحریریں نہ صرف ہم تک پہنچائیں گے بلکہ تمام حوالوں سے ہماری معاونت فرمائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوآرڈینیٹر روح فورم،
رابطہ نمبر 03357771005، 0515162023
ای میلruhforum@gmail.com
مرکزی دفتر کا پتہ۔روح فورم، روف ٹاور، تھرڈ فلور، ڈی ایچ اے ٹو، سیکٹر اے ، جی ٹی روڈ ، اسلام آباد