حضرت بابا رتن ابن ِ نصر ہندیؓ کا وطن مالوف بٹھنڈہ (ہندوستان) ہے۔آپ ؓ ہند اور حجاز کے درمیان سفر کیا کرتے تھے۔ایک سفر کے موقع پر آپ نے مکہ شریف کے بدوی قصبہ میں جہاں بنو سعد قبیلہ کے افراد آباد تھے ۔ایک حسین و جمیل بچے کو دیکھا جو ریوڑ کے پیچھے ایک برساتی ندی پار کرنے لگا تھا۔آپ نے سوچا، اتنا معصوم بچہ ندی پار نہیں کر پائے گا۔آپ نے لپک کر اس بچے کو اپنے شانوں پر اٹھایا اور ندی پار کرا دی۔اس بچے نے آپ کو سات مرتبہ دعا دی “اللہ تجھے طویل اور با برکت عمر عطا فرمائے” اس پر حضرت رتن حیران رہ گئے۔زمانہ گزرتا گیا۔ایک دن حضرت رتن اپنے تاجر ساتھیوں کے ساتھ بیابان میں سفر کر رہا تھے کہ انہوں نے چاند کے دو ٹکٹروں میں تقسیم ہونے کا مشاہدہ کیا۔حضرت رتن ہند کے مذہبی لوگوں سے ملے ۔انہوں نے کہا کہ آپ سچ کہتے ہو تو جان لو کہ آخری نبیؐ مبعوث ہو گئے۔حضرت رتن نے ہفتوں کا سفر دنوں اور مہینوں کا سفر ہفتوں میں طے کیا۔بہت سی مشکلات کے باوجود مکہ شریف پہنچے۔وہاں سیدنا عباس بن عبدالمطلبؓ سے معلوم ہوا کہ حبیب ِ پاک ؐ مدینہ طیبہ ہجرت فرما گئے ہیں۔۔آپ نے وہیں سے مدینہ منورہ کا رخ کیا اور مسجدِ نبوی تشریف لے گئے۔رسول اللہ ؐ صحابہ ءِ اکرام کے ساتھ تشریف فرما تھے اور کفار کے حملے سے مدینہ طیبہ کی حفاظت کی تدبیر پر مشاورت فرما رہے تھے۔آپ دیوانہ وار سرکار ِ رسالتِ مآبؐ کے قدموں سے لپٹ گئے اور معجزہ کا تقاضا فرمایا۔آپ دراصل قدیم ہندی ابشد کی پیش گوئیوں میں صادق و مصدوق کو پہچاننا چاہتے تھے۔میرے آقا نے فرمایا “رتن ہندی ! آپ کے لیے بچپن کی دعا والا معجزہ کافی نہیں” یہ سنتے ہی آپ نے اسلام قبول کر لیا اور پندرہ دن مدینہ طیبہ میں رہے۔غزوہ خندق میں شرکت کی۔پھر سرکار دو عالمؐ نے آپ ؓ کو تجارت جاری رکھنے کا حکم دیا اور بلا د ہند میں اشاعت ِ اسلام کا سفیر بنا کر بھیج دیا۔آنحضرت ؐ کی دعا کے طفیل آپؓ نے 700 سال کی طویل عمر پائی۔جب بنو امیہ کے دور میں ناانصافیوں کو دیکھتے ہوئے سادات نے ہند کی طرف ہجرت کی تو آپؓ کی قیادت میں اہلِ ہند نے شاندار استقبال کیا اور سندھ میں دریا کے آس پاس ان سادات ِ اکرام کے لیے آپؓ کے تابعین نے “نوائط” کے نام سے بستیاں بنائیں۔اگر کسی نے پاکستان کو مدینہ ءِ ثانی کہا تو درست کہا کیونکہ ہجرت و مواخات کا ایک سماں یہاں بن گیا تھا
روح فورم کا نصب العین ایسی بلند مرتبہ شخصیات کو نہ صرف متعارف کروانا ہے بلکہ ان کی تعلیمات کو عملی شکل دے کر معاشرے کے تمام شعبوں میں مثبت تبدیلیاں لانا ہے
حوالہ جات
- عن ابن ھجر عسقلانی ؒ
- فصل الخطاب فی معرفۃ الاصحاب ،عن علامہ علاو الدین سمنانی ؒ
- تحفۃ الکرام (فارسی)، قدیم ہندی دستاویز
مستشرقین کی کتابیں

RUH Manzil, 3rd Floor, Rauf Tower, DHA 2, Sector A, Islamabad
Phone: 051-5162023-5
Cell: 0335-7771005