کون ہے تارک آئینِ رسول مختار؟
مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار؟
کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار؟
ہو گئی کس کی نگہ طرزِ سلف سے بیزار؟
قلب میں سوز نہیں، روح میں احساس نہیں
کچھ بھی پیغام محمد (ص) کا تمہیں پاس نہیں

حضرت شیخ احمد رفاہی ؒ نے اپنے مرید ؒ سے فرمایا”اے فرزند ! عجمی افسانوں اور تعبیر کی غلطی سے کنارا کش رہو۔ان چیزوں میں بے شک تخیل آسمان سے بھی بلند ہو جائے۔رسول اللہ ؐ کے دین کے حدود سے نکل جاتا ہے۔حکمتِ دین فرمانِ مصطفی ؐ میں پوشیدہ ہے۔تعبیرِ غیر میں نہیں
جو احکامات اللہ اور اللہ کے پیارے رسولؐ کے ہیں ہمیں ان پر عمل پیرا ء ہونا چاہیے۔مختلف مباحثوں میں پڑھ کر نہ صرف ہم الجھ جاتے ہیں بلکہ عملی طور پر کوئی مثبت کردار بھی ادا نہیں کر پاتے ۔علم ِ حق کا سارا انحصار شریعت پر ہے ۔سنت ِ رسول ؐ محبت سے عبارت ہے۔جس نظام کی بنیاد سنتِ رسول ؐ ہو اُسے کبھی زوال کا خطرہ نہیں ہوتا۔جو حکمتِ دین کا امانت دار بننا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ جب رکاوٹوں کا سامنا کرے تو اسوہءِ حسنہ کا دامن تھام کر اپنے کردار کو مزید سنوارے۔دشمن جب جنگ کے لیے للکارے تو ہمارے پیارے نبی ؐ کی طرح صلح کی روش اختیار کرے۔اپنے معاملات کو تکلفات سے آزاد کر ے۔خیرو شر میں تمیز کرے۔اپنی کوتاہیوں پر نظر دوڑائے اور عملِ پہیم سے اپنی کمزوریاں دور کرے۔
شریعت میں زندگی کے تمام معاملات کے بارے میں رہنمائی موجود ہے۔جو شریعت کا دامن چھوڑ دیتا ہے وہ گمراہ ہو جاتا ہے۔
روح فورم معاشی اور اقتصادی خوشحالی کے ساتھ ساتھ اسوہءِ حسنہ اور فکرِ اقبالؒ کی روشنی میں نئی نسل کی کردار سازی کا خواہش مند ہے۔اس مقصد کے لیے روح تعلیم و تربیت اور روح میڈیا کلب ، سوشل میڈیا کے زریعے اپنے پیغامات دوسروں تک پہنچاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عملی طور پر تعلیمی اور تربیتی پروگرامز شروع کیے جائیں ۔فورم اساتذہ، والدین اور بچوں کے لیے انتظامی فیس کے ساتھ کردار سازی کے لیے کلاسز کا اجرا کرنا چاہتا ہے۔جس کے لیے تمام سہولیات اس کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں۔کمی ہے تو صرف ایسے لوگوں کی جو اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔

RUH Manzil, 3rd Floor, Rauf Tower, DHA 2, Sector A, Islamabad
Phone: 051-5162023-5
Cell: 03357771005