روح بزنس گروپ کا مقصد اسوہءِ حسنہ کی روشنی میں اشتراک ِ کاروبار کے حوالے سے لوگوں کو امن وخوشحالی کا عملی پیغام دیناہے تا کہ ملت ِ اسلامیہ تمام کاروباری زرائع بروئے کار لا کر بین الاقوامی سطح پر اقتصادی بہتری کے ساتھ اپنی شناخت پیدا کرے۔رسول اللہ ﷺ نے کاروباری اہمیت کو اپنی تعلیمات میں نہایت جامع انداز میں اجاگر کیا ہے۔ارشادِ پاک ہے
اللہ نے دنیا میں دس حصے رزق بھیجا ہے اس میں سے 9 حصے تجارت میں ہیں –
جس نے باہمی معاملہ (مشترکہ کاروبار) کیا اس نے فلاح پائی –
جس شخص نے مشترکہ اور عادلانہ کاروبار کیا وہ کبھی تنگ دستی کا شکار نہیں ہو گا –
(سلسلۃ الاحادیث لا لبانی، جامع الصغیر اور فیض القدیر)
کاروبار و تجارت معیشت کے اسباب میں سب سے زیادہ مقدم ہیں اور اسوہءِ حسنہ سے خاص نسبت بھی رکھتے ہیں۔کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے تجارت کا پیشہ اختیار کیا اور اس عمل کا آغاز ہی اشتراک ِ معاملہ سے کیا۔بعثت کے بعد بھی آپؐ حلقہ بگوش ِ اسلام ہونے والوں کو تجارت و کاروبار کی ترغیب دیتے تھے۔ہجرت کے بعد تو آنحضرت ﷺ نے میثاق ِمدینہ اور مواخاتِ مدینہ کے تحت ایک مستقل کاروباری ماحول دیا جس کے اتنے خوشگوار اثرات مرتب ہوئے کہ یثرب مدینہ ءِ طیبہ کہلانے لگا اور وہاں برکات ِ رزق کا دور دورہ ہو گیا۔لہذا روح بزنس گروپ بنانے کا مقصد نبی پاک ؐکی تعلیمات کی روشنی میں اشتراکِ تجارت وکاروبار سے بہتر اقتصادی ماحول پیدا کرنا ہے۔
روح فورم کے زیرِ سایہ چند کنسٹرکشن پروفیشنلز نے اشتراک ِ کاروبار کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے تمام کنسٹرکشن سروسز بشمول میٹریل سپلائی، ڈیزائن، کنسلٹنسی، پراجیکٹ مینجمنٹ، جدید کنسٹرکشن ٹیکنالوجی وغیرہ کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس کام کے لیے الکاسب کنسٹرکشن ہولڈنگ گروپ آف کمپنیز کی تشکیل دی جارہی ہے۔فورم دیگر کاروباری حلقوں کو بھی متحرک کر رہا ہے تا کہ ٹریڈ گروپ، ایگریکلچر گروپ، منرل (Mineral) گروپ، انرجی گروپ وغیرہ کی منصوبہ بندی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ساخت پہ کی جائے۔مسلم بزنس لیڈر شپ کو گلوبل بزنس کلچر کی اچھائی برائی کا ادراک کرتے ہوئے اپنا برانڈ متعارف کروانا ہو گا جو صادق و امین ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی کا ضامن ہو۔
الکاسب کنسٹرکشن گروپ فورم کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے نفع کا 49 فیصد حصہ سوسائٹی کے پڑھے لکھے جوانوں کو کاروبار کے لیے راغب کرنے اور نسبتاّ کم پڑھے لکھے یا ان پڑھ طبقے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ پر خرچ کر رہا ہے۔اس مقصد کے لیے الکاسب کلب اور الکاسب سنٹر آف ایکسیلنس کے منصوبوں کا آغاز ڈی ایچ اے اسلام آباد س ہو چکا ہے