روح میڈیا کلب

نوا پیرا ہو اے بلبل کہ ہو تیرے ترنم سے

کبوتر کے تن ِ نازک میں شاہیں گا جگر پیدا

فلاح کی تشہیر اور برائی کو روکنے کی تدبیر اور امید ِ نو دینا زرائع ابلاغ کے خصوصی فرائض میں شامل ہے۔زرائع ءِ ابلاغ کو احکام ِ الہیٰ ، خصوصاً   “حَیَّ عَلَی الْفَلاح” کے سانچے میں ڈھالنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے فورم، روح میڈیا کلب کا آغاز کر رہا ہے۔جس کی شروعات پرنٹ اور سوشل میڈیا سے ہو چکی ہےعنقریب انشا اللہ روح کے ممبران ٹی وی چینل پر بھی اسوہءِ حسنہ کے عملی پہلووں کو اُجاگر کر یں گے۔روح میڈیا کلب کا بنیادی فلسفہ لوگوں کو اصل مقصدِ حیات کی طرف لاتے ہوئے مرکزیت،اتحاد  اور امید کا عملی مظاہرہ کرنا ہے۔میڈیا کلب سوسائٹی کے طبقات کے مابین اچھائی کے لیے رابطہ پل کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے معاشرے کی از سرِ نو تشکیل، اسوہءِ رسولؐ کے مطابق کرنا چاہتا ہے اور روح کی آواز کو معاشرے کے ہر ادارے اور فرد تک بتدریج پہنچانے کا خواہاں ہے۔میڈیا کلب کا نصب العین اور پروگرام مندرجہ زیل احادیث اور فکر ِ اقبال کی روشنی میں مرتب کیے گئے ہیں

ruh2

 

اے اہلِ نظر زوق ِ نظر خوب ہے لیکن

جو شے کی حقیقت کو نہ د یکھے وہ نظر کیا

مقصودِ ہنر سوز حیاتِ ابدی ہے

یہ ایک نفس یا دو نفس مثل ِ شرر کیا
جس سے دل دریا متلاطم نہیں ہوتا

اے قطرہ ءِ  نیساں  وہ صدف کیا ، وہ گہر کیا

شاعر کی نوا ہو کہ مغنی کا نفس ہو

جس سے چمن افسردہ ہو وہ بادِ سحر کیا

بے معجزہ دنیا میں ابھرتی نہیں قومیں

جو ضربِ کلیمی نہیں رکھتا ہو ہنر کیا