روح سوشل گروپ

وا پیرا ہو اے بلبل کہ ہو تیرے ترنم سے

کبوتر کے تن ِ نازک میں شاہیں گا جگر پیدا 

فورم نے معاشرے کی قدرتی صف بندی کو اسوہءِ حسنہ کی روشنی میں کار آمد بنانے کے لیے روح سوشل گروپ قائم کیا ہے جس کے تحت قوم، قبیلے، سکول، کالج اور علاقائی سطحوں پرپھیلائے جانے والے تعصب کو بہتر شناخت اور پہچان میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ ہر گروہ اچھائی اور بھلائی کے کاموں میں دوسروں پر سبقت لے جانے والا بن جائے۔مواخات ِ اسلامی کا تقاضا ہے کہ لوگ اپنے وسائل کو یکجا کرکے فلاحی، تعلیمی اور کاروباری مسائل حل کرنے کے قابل ہوں۔رفاعی کاموں میں پہلے سے متحرک تنظیموں اور معاشرے کے سربراہان کو گلی محلے کی سطح پر اصلاحی اور انتظامی امور کے لیے چھوٹی چھوٹی کمیٹیاں بنانے کی ترغیب دی جارہی ہے تا کہ معاشرتی اتحاد کے ذریعے قومی یکجہتی پیدا ہو