روح فورم کے زیرِ اہتمام فکری و اصلاحی نشست، 5 مئی 2018 اس کے مرکزی دفتر، روف ٹاور، فورتھ فلور، ڈی ایچ اے ٹو، سیکٹر اے، جی ٹی روڈ ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔تمام شرکاء کے مابین” ایماندار اور مربوط کاروباری حلقے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو تعلیمی اور سماجی بہتری کا لازمی جزو ہے
” کے موضوع پر مکالمہ ہوا
ابتدائی گفتگو میں کرنل سید مرتضیٰ علی شاہ نے روح فورم کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ غربت سماجی اقدار اور تہذیب و تمدن پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے جو احادیث سے ثابت ہیں۔ اقتصادی ترقی کے لیے مل کر قدم اٹھانا بھی فلاحِ معاشرہ کے زمرے میں آتا ہے۔ اقتصادی ترقی کے لیے اتحاد کی فضا قائم کرنی چاہیے اور اپنا برینڈ بنا کر بین الاقوامی سطح تک متعارف کروانا چاہیے۔
محترم علامہ زید گل خٹک نے کہا معاشرتی اور سماجی اقدار کی بحالی و ترقی کے لیے ہمیں امام غزالی ؒ کی تعلیمات سے رہنمائی ملتی ہے جنھوں نے فرمایا
” اقدارِ اسلامی کا احیاء صوفیاء اکرام اور اہلِ انفاق نے کیا ہے۔روح صوفیا نے جگائی اورسر مایہ اہلِ خیر نے فراہم کیا یہ دونوں گروہ بھی لازم و ملزوم ہیں”
نوجوان اقتصادی شراکت دار حمزہ اشرف نے مشترکہ کاروبار کی کامیابی اور ایچ کیوب کے ساتھ دو مزید کمپنیوں کی شراکت داری کے بعد بننے والی کمپنی (TIDES) کا تعارف پیش کیا جو عنقریب بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر پاکستان میں مختلف ٹیکنالوجیز متعارف کروائے گی جس سے نہ صرف تمام شراکت داروں کو انفرادی فائدہ ہو گا بلکہ قومی ترقی کے حوالے سے اہم قدم ہو گا۔
مکالماتی نشست کے انعقاد کا مقصد مشترکہ اقتصادی منصوبے تشکیل دے کر اور نئے کاروباری اداروں کی معاونت و رہنمائی کر کے انفرادی و قومی خوشحالی میں اہم کردا ر اد ا کرنا تھا
- مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کے علاوہ اقتصادی سرگرمیوں سے وابستہ احباب نے شرکت فرمائی۔
- شرکاء نے کہا اگر مل کر اقتصادی و تجارتی منصوبے بنائے جائیں اور منجمد سرمائے سے نفع حاصل کیا جائے تو سودی نظام کا خاتمہ ہو سکتا ہے
- مختلف نوجوانوں نے مشترکہ کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے نہ صرف دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ نئے منصوبوں کے تصور (New Business Ideas) بھی پیش کیے۔
صاحبِ صدارت محترم مرتضیٰ خان نے گفتگو سمیٹتے ہوئے کہا کہ معاشرتی تقاضوں کو پورا کرنے اور مسائل کے حل کے لیے کسی نہ کسی رول ماڈل کی پیروی ضروری ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں حضورؐ کی ذات مبارکہ کی ذاتِ مبارکہ کو عملی نمونہ قرار دیا ہے۔آپؐ کی شخصیت میں ہر شعبہ کےلیے رہنمائی موجود ہے۔اسوہءِ حسنہ سے اتحاد کا درس ملتا ہے۔انفرادی اور قومی ترقی کے ساتھ خوشحالی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ایک دوسروں کی معاونت ضروری ہے۔
شرکاء کے نام
محترم مرتضٰی خان، محترم زید گل خٹک، محترم کرنل سید مرتضیٰ علی شاہ، محترم حماد ارشد، محترم ارشد حسین رضوی، محترمہ فوزیہ ایوب، محترم میجر ریاض، محترم نعمان علی، محترم سجاد بشیر، محترم ثاقب نظیر، محترم ڈاکٹر خرم، محترم اقبال مبارک، محترم سنان، محترم بازخ کیانی، محترم سجاد رضا، محترم کوثر اقبال، محترم عالمگیر خان، محترم انجم الطاف، محترم نوید صاحب، محترم مدثر صاحب، محترم عمر شہزاد، محترم ڈاکٹر اشتیاق، محترم طلعت ستی، محترم قمر شیراز، محترم ڈاکٹر شجاع صفدر، محترم محمد سمیع، محترمہ فاطمہ ، محترم محمد کاشف مقبول، محترم حمزہ اشرف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روح فورم کی فکری نشستوں میں شمولیت کے لیے اپنا نام اور رابطہ نمبر 03357771005 پر درج کروا یا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ تعلیمی، اقتصادی اور فلاحی منصوبوں کی تشکیل و تکمیل کے لیے حکمتِ عملیوں اور خیالات کا اظہار ہمارے فورم میں کیا جا سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روح منزل، تھرڈ فلور، ڈی ایچ اے ٹو، سیکٹر اے، جی ٹی روڈ، نزد یسرا ہسپتال، اسلام آباد۔
0515162023
