والدین، اساتذہ اور طلبہ کے لیے تربیتی پروگرام

حصہ اول(تعارف)

موجودہ حالات میں ہمارا معاشرہ بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ان مسائٖل سے نبرد آزما ہونے کے لیے زندگی کے ہر شعبہ سے متعلقہ خواتین و حضرات کو رہنما اصول و ہدایات کی اشد ضرورت ہے۔روح فورم   معاشرے کے ہر طبقہ میں اسوہءِ حسنہ کے احیاء کے لیے سرگرم ِ عمل ہے تا کہ افراد ِ ملت مایوسی کی دلدل  سے نکل امن و  خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکیں۔

اس سلسلہ میں والدین، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے لیے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔فکرِ اقبالؒ کی روشنی میں مرتب تریبت و آگہی بنیادی طور پر  دینیات،  سماجیات، معاشیات اور لسانیات کے موضوعات پر مشتمل ہے ۔لیکچرز کے اغراض و مقاصد میں نہ صرف نئی نسل کی کردار سازی ہے بلکہ والدین ، اساتذہ اور طلبہ کے مابین تعلق کو مستحکم   کر کے مستقبل کے رہنماوں کو اخلاقی اقدار کے احیا، تہذیب ِ نفس اور فلاح ِ معاشرہ کے لیے تیار کرنا ہے۔

آٹھ لیکچرز پر مشتمل یہ علمی، تربیتی و تعلیمی نشست ہر ہفتے اور اتوار کو دو گھنٹے کے لیے روح فورم کے مرکزی دفتر میں منعقد  ہو  گی۔ ہر لیکچر انفرادی طور پر ایک مکمل سلیبس ہو گا۔ہر لیکچر کی فیس مبلغ -/  500 روپے ہو گی تاہم  لیکچرز کے مکمل کورس کی فیس صرف -/ 2000 روپے ہے۔اگر کسی وجہ سے لیکچرز کے کسی بھی سیشن  میں شرکت ممکن نہ ہو سکے تو اگلے سیشن میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات ، طلبہ و طالبات اور اساتذہ   بذریعہ ڈاک یا ای میل رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔کلاسز کا اجرا عنقریب کیا جا رہا ہے۔

slide3