قرآن ِ مجید میں نماز کا ذکر عبادت سے زیادہ نظام کے طور پر آیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
“مجھے یاد رکھنے کے لیے نماز قائم کرو اور اپنے اعتقادات کی اصلاح و حفاظت کا اہتمام کرو”
ایک اور جگہ ارشاد ِرب ِ تعالیٰ ہے
“نماز اور صبر کے ذریعے اللہ سے استعانت طلب کرو”
اس سے مراد یہ ہے کہ زندگی گزارنے کا سلیقہ سیکھ لو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے “نماز تمام بے حیائیوں اور منکرات سے روکتی ہے” اس کا مفہوم یہ ہے کہ زندگی میں صالح طرزِ عمل اختیار کرو۔نماز کے لیے طہارت نفاست، نماز کا قیام استقامت، نماز کا رکوع ادب، نماز کا سجدہ قرب اور نماز کا قعدہ فکر و تدبیر کا سلیقہ سکھاتا ہے۔نماز کی جان خشوع، نماز کا جوھر احسان، نماز کی حالت اطمینان اور نماز کی مغز دعا ہے ۔نماز نظامِ حیات ہے

RUH Manzil, 3rd Floor, Rauf Tower, DHA 2, Sector A, Islamabad
Phone: 051-5162023-5
Cell: 03357771005