زیرِ گردوں آں جوان ِ ارجمند

زیرِ گردوں آں جوان ِ ارجمند

می  رود  مثلِ  صنوبر  سر  بلند

(اقبالؒ)

محنت کش  نوجوان   آسمان تلےقابل قدر ہوتا ہے اور صنوبر کے درخت کی طرح سربلند رہتا ہے یعنی  محنت کش کبھی تنگدستی کا شکار نہیں ہوتا

iqbal

جس قوم کے نوجوان محنت کش ہوں وہ ترقی اور خوشحالی کی منزلیں آسانی سے طے کرتی ہے۔موجودہ دور میں بہت سے سماجی اور معاشی مسائل ہمارے اپنے پیدا کردہ ہیں۔ہمارے نوجوان محنت و مشقت  سے جی چراتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف وہ اپنے گھرانوں کو مشکلات میں ڈالتے ہیں بلکہ معاشرتی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا نہیں کر پاتے۔محنت سے جی چرانا تنگدستی کا سبب بنتا ہے ۔ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے

 وَلَقَدْ مَكَّنَّاكُمْ فِي الْأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ ۗ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ (الاعراف, آیہ 10)

“اور بیشک ہم نے تم کو زمین میں تمکّن و تصرّف عطا کيا اور ہم نے اس میں تمہارے لئے اسبابِ معیشت پیدا کئے، تم بہت ہی کم شکر بجا لاتے ہو”

اللہ تعالیٰ نے اقتصادی اور معاشی ترقی کے لیے کئی زرائع فراہم کیے ہیں۔لا پرواہی اور محنت سے جی چرانا نا شکری کے زمرے میں آتا ہے۔اسی رجحان کی وجہ سے سوُد پورے معاشرے میں پھیل گیا ہے لوگ بغیرمحنت کے  پیسہ کمانے کے خواہش مند ہو گئے ہیں اور نوجوان آرام طلبی کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں

حدیث ِ مبارکہ ہے

لاَ یَنْفَعُ حَذ ْ رُٗ مِنْ قَدَرِِ   (راوی: ابو ھریرہ ؓ)

مال روکنے سے نفع نہیں ہوتا  “یعنی مال کو تجارت و کاروبار میں لگایا جائے تا کہ وہ نفع آور ہو”

روح فورم  اسوہ ءِ حسنہ کی روشنی میں نوجوانوں کو محنت و مشقت  کرنے کی تلقین کرتا ہے اور  سرمایہ داروں کو  کاروبار و تجارت میں سرمایہ لگانے کی دعوت دیتا ہے۔اس مقصد کے لیے الکاسب گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے جو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت  کر کے  انھیں خود کفیل  بنائے  گا  اور انھیں مستقبل میں فورم کے  مشترکہ تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے کے مواقع  بھی فراہم کرے گا

ruh-cont

RUH Manzil, 3rd Floor, Rauf Tower, DHA 2, Sector A, Islamabad

Phone: 051-5162023-5

Cell: 0335-7771005