ہمالہ کے چشمے اُبلتے ہیں کب تک
خضر سوچتا ہے ولر کے کنارے
(اقبالؒ)

سورۃ الحدید آیۃ 23 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے
لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ
جو تم نے کھو دیا اس کا غم نہ کیا کرو
قرآن ِ مجید میں بہت سے واقعات بیان کیے گئے ہیں تا کہ لوگ عبرت حاصل کرکے مستقبل کے لیے درست لائحہ ءِعمل اختیار کریں۔
جنگِ صفینؓ واپس نہیں آ سکتی۔اس بنیاد پر گروہوں میں تقسیم ہونا نقصان کے سوا کچھ نہیں۔اس جنگ کا مرکزی کردار حضرت علیؓ ہیں جو امۃ کو جوڑنے کے لیے سرگرم عمل رہے۔اس جنگ کی قدر اتحاد ہے اور اہلِ بیت کی پیروی کا تقاضا بھی ہے۔سقوطِ ڈھاکہ کے اسباب میں جھانکنے سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کو محرومی کے احساس میں مبتلا ہونے سے حفاظت میں رکھنا ضروری ہے وگرنہ کوئی کوشش ان کو بکھرنے سے بچا نہیں سکتی۔
اگر تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ملکی انتشار کے صورت میں برداشت معاشروں کو جوڑتا ہے۔جبکہ تکبر و حرص معاشرے کو توڑنے کا سبب بنتا ہے۔مذہبی اقدار اختیار کرنے سے ایسے مسائل قطاً پیدا نہیں ہوتے جو آج کل علاقائی اور تہذیبی اختلافات کا سبب بنے ہوئے ہیں۔صداقت، دیانت، محبت، محنت، ترقی اور تلاش دینِ اسلام کی وہ اقدار ہیں جو خوشحالی کے عمل میں جان ڈال سکتی ہیں۔سقراط کا قول ہے کہ غریب طبقے صرف اعتقاد کے زور پر ترقی نہیں کر سکتے اور نہ ہی مستقبل میں اپنا نقش جما سکتے ہیں
سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ سے کسی نے کامیاب سالک کے بارے میں پوچھا تو آپؒ نے فرمایا “جو ماضی سے عبرت حاصل کرے، حال میں ثابت قدم رہے اور مستقبل پر نقش جما دے”آج پاک چائنہ CPEC کی صورت میں جو کاروباری منظر نامہ بن رہا ہے اس میں کاروباری افراد کی دلچسپی بہت ضروری ہے۔مستقل اور دیر اثر منصوبوں کے لیے اشتراکِ کاروبار ہماری کامیابی اور اس معاشرے کی خوشحالی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ روح فورم کی پیش کش یہ ہے کہ چھوٹے بڑے سرمایہ کاروں کو باہم مل کر ایک ایسا منصوبہ تشکیل دینا چاہیے جس سے کئی مقاصد اور فوائد حاصل کیے جا سکیں۔ایسے منصوبے کے تین Parts ہوں گے۔
- اس طویل تجارتی شاہراہ کے دونوں جانب Interchanges کے قریب Skills and Cultural Model Towns کا قیام
- ان Towns میں ہنر کی تربیت کا اہتمام
- Required Products کی تیاری اور ان کی عالمی ترسیل
ان تین صورتوں میں نہ صرف روزگار میں اضافہ ہو گا بلکہ ہماری مصنوعات عالمی منڈی تک رسائی حاصل کر لیں گی۔ یوں اقبالؒ کا وہ خواب پورا ہو سکتا ہے جو ہمالہ کے چشموں سے وطن ِ عزیز کی سر زمین کو سیراب کرنے کا تھا۔ فورم تمام کاروباری خواتین و حضرات کو مشترکہ سرمایا کاری کی دعوت دیتا ہے۔اس مقصد کے لیے فورم کے مرکزی دفتر میں اپنی تجاویز پیش کی جا سکتیں ہیں ۔خوشحالی کا سفر طے کرنے کے لیے اب ضروری ہے کہ باہمی مشورے سے مستقبل کے لیے
جلد از جلد کوئی لائحہ ءِ عمل تیار کیا جائے

RUH Manzil, 3rd Floor, Rauf Tower, DHA 2, Sector A, Islamabad
Phone: 051-5162023-5
Cell: 0335-7771005