مِنْ فِقْهِ الرَّجُلِ رَفْقَہٗ فِیْ مَعِیْشَۃ
بندے کی فراست یہ ہے کہ وہ اقتصادی سرگرمیوں میں لوگوں کی رفاقت پائے (راوی عبداللہ بن عمرؓ)
Wisely of a person is that he found fellowship in economic activities
اسلام وہ مکمل ضابطہ ءِ حیات ہے جس کا ہر باب کامیاب زندگی کی حکمتِ عملیوں سے بھرا پڑا ہے۔اسلام نے ہر معاملےمیں اجتماعیّت کو اس لیے ترجیح دی تا کہ اجتماعی مفادات کو فروغ مل سکے۔تنہا شخص اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے محدود پیمانےپر کا م کرتا ہے۔روح فورم ایسا پلیٹ فارم ہے جس کا ہر ممبر اپنے خیالات(Ideas) کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز پیش کرتا ہے ۔اس طرح نہ صرف ممبران ایک دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ ایک دوسروں کی معاونت کر کے کسی بھی منصوبے کو جلد سے جلد پایہ ء تکمیل تک پہنچاتے ہیں