
عصر ِ حاضر پر اگر نظر دوڑائی جائے تو ہم بہت سے مسائل کا شکارہیں اور ہمارا معاشرہ ترقی کے بجائے تنزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔اس کی ایک وجہ اسلامی تعلیمات اوراسلامی نظامِ معاشرت سے دوری ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ” (سورۃ الاحزاب ، آیت 21) بے شک تمہارے لیے رسول اللہ ؐ کی حیات ِ مبارکہ بہترین نمونہ ہے”
روح فورم ایک لیڈر شپ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد اسوہءِ حسنہ کے احیاء اور ترویج سے موجودہ تمام تعلیمی، سماجی، معاشرتی، تجارتی اور اقتصادی مسائل کو دور کرنا ہے تا کہ ایک خوشحال معاشرہ پروان چڑھ سکے۔الکاسب ٹریننگ سنٹرز کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
رسول اللہ ؐ نے الکاسب ُ حبیب اللہ (محنت سے کمائی کرنے والا اللہ کا دوست ہے) فرما کر محنت و لگن سے کام کرنے والوں کی قدر و قیمت بڑھا دی۔ایک اور حدیث مبارکہ ہے
اْزکیَ الاَعْماَ لِ کَسْبُ الْمَرْءِ بِیَدَیہِ – راوی: حضرت علیؓ
“سب سے عمدہ عمل یہ ہے کہ آدمی اپنے ہاتھوں سے اپنی روزی کمائے”
جتنے بھی انبیا ؑ دنیا میں تشریف لائے وہ کسی نہ کسی کسب و کاروبار سے منسلک رہے۔حضرت آدمؑ کھیتی باڑی کیا کرتے تھے۔ حضرت داودؑ لوہے سے زرّیں بنانے کا کام کرتے تھے۔حضرت سلمانؑ بادشاہ ہونے کے باوجود تعمیر (construction) کا کام کرتے تھے اور ہمارے پیارے نبی ؐ نے تو اپنے ہاتھوں سے ہر کام کر کے اممت کو فلاح کا راستہ دکھایا ۔ الکاسب گروپ لوگوں کے ذہنی رجحان کو نوکریوں کے بجائے کاروبار کی طرف راغب کرنا چاہتا ہے جس سے بےروزگاری اور بے کاری کا خاتمہ یقینی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے خواہش مند لوگوں کو دفتری سہولیات، کمپنی کی رجسٹریشن، پروفائل شئیرنگ اور محدود بنیادوں پر سرمائے کی پیش کش بھی کی جاتی ہے۔جو لوگ ذاتی کاروبار کرنا چاہتے ہیں، فورم انھیں اشتراک ِ کاروبار (Business Partnership) کی بنیاد پر تمام سہولیات فراہم کرتا ہے تا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔الکاسب کی قد ر و قیمت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فورم اپنے ممبران کو ذاتی ورکشاپس قائم کرنے کے لیے نہ صرف سرمایہ فراہم کرتا ہے بلکہ پیشہ ورانہ تربیت کے زریعے ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا کر ضروری اوزار اور دیگر لوازمات بھی مہیا کرتا ہے
روح فورم کے زیر ِ سایہ کنسٹرکشن کمپنیز کے ایک گروپ نے اشتراکِ عمل کااآغاز کیا ہے اور اپنے نفع سے روح فورم کے ٹریننگ اور فلاحی کاموں کو سپا نسر کیا ہے۔اس گروپ میں الکاسب ٹریننگ سنٹرز، ایچ کیوب بزنس مینجمنٹ گروپ، ریپڈ کنسٹرکشن پرائویٹ لمیٹڈ، ہوم اینڈ ہرتھ انجینیرنگ اینڈ ریسورس مینجمنٹ، میٹیریل اینڈ ٹیکنالوجی پارک۔ MTP اور ٹوٹل پروجیکٹ مینجمنٹ سلوشن۔ TPMS شامل ہیں
فورم خواہشمند خواتین و حضرات سے فری ممبر شپ کی درخواست کرتا ہے۔
روح منزل، روف ٹاور، 20 جناح بلیورڈ ویسٹ،سیکٹر (اے)، ڈی ایچ اے ٹو، جی ٹی روڈ، اسلام آباد