نقش ہیں سب ناتمام خُونِ جگر کے بغیر
نغمہ ہے سودائے خام خُونِ جگر کے بغیر

(حکیم الامتؒ)
عشق یقین کی عالی منصبی ہے۔حکیم الامتؒ نے امام حسینؑ کے دبستانِ عشق کو عشقِ غیور کہا ہے۔عشق ایمان و عمل کا اَوجِ کمال ہے جس میں راست عقلی، بصارتِ قلبی، نورِ روحانی، انکشافِ سِرّی، عرفانِ نفس اور تواجدِ باطن سب کچھ شامل ہے۔سبطِ الاسباط پورِ بتولؑ نے وادیء عشق کو بتمام حسن و جمال و جلال رنگین کر دیا۔چنانچہ حکیم الامتؒ نے آنجنابؑ کے حضور امام عاشقاں کے لقب سے مدحت پیش کی ہے۔پاکستان کا قیام اِس کا تحفظ اور اس میں احیاءِ اقدارِ اسوۂ حسنہ کربلا کی حقیقی توسیعات و برکات میں شامل ہے۔
موجودہ عہد میں متمول اور غریب دونوں طبقات کسمپرسی کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔جب تک درونِ ذات انقلاب پیدا نہیں ہو گا ، افرادِ ملت بیرونی خطرات سے نبرد آزما نہیں ہو سکتے۔ مسائل سے دوچار موجودہ سماجی نظام ہم سے اپنے اندر تحریک پیدا کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ لوگ اپنا محاسبہ کریں، عرفانِ ذات سے تسخیرِ کائنات کا سفر طے کر کے اپنے رب کو پہچانیں، مقصدِ حیات سے روشناس ہوں ، تلاشِ منزل کے لیے قدم بڑھائیں اورافکارِ رومؒ کی روشنی میں شرمندگی سے بچنے کی سعی کریں۔
زندگی آمد برائے بندگی
زندگی، بے بندگی، شرمندگی
آبروئے ملت گروپ تمام شعبوں کے رہنماؤں کو ماہِ محرم کی پرسوز فضا ؤں میں عملی اقدامات اٹھانے کی دعوت دیتا ہے تاکہ نامکمل نقوش کی تکمیل کے لیے خونِ جگر بروئے کار لایا جا سکے۔
درج ذیل شعبوں میں احباب کی شمولیت اور مشاورت درکار ہے؛
- تربیتِ اساتذہ
- حلقۂ مصنفین
- ایمبلم اسکول سسٹم کی ملک گیر توسیع
- تدوینِ نصاب
- مشاورت و رہنمائی
- تعلیمی منصوبوں میں شراکت داری
آپ کی آراء اور تجاویز کا انتظار رہے گا۔
۔
منتظمین روح فورم/آبروئے ملت گروپ(ایمبلم اسکول سسٹم)
43 ای، حیدری چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی
فون نمبر:03111222957