کربلا ، آزادی اور دفاع

امام عالی مقام کا سفر اسوۂ حسنہ کے احیاء کا سفر ہے۔آپؑ سراجِ منیرﷺ  کے ماہتاب ہیں۔آپؑ کی ضیا پاشیوں سے ارضِ اسلام جگمگا اٹھی، آپؑ کے ایثار سے عشقِ غیور سرخرو ہوا اور حریّت کا سدا بہار گلشن نکہت طراز ہوا۔آنجناب نے ہجرت ، توکل، عزیمت، شجاعت، استقامت، عدل، معرفت اور شہادت کی ایسی پرورش کی کہ رہِ یار کو قدم قدم یادگار بنا دیا۔6 ستمبر کی داستانِ شجاعت  بھی رسمِ شبیری کا ایک پرتو ہے جس نے قومی جذبوں کو نہال کر دیا۔

مزید بر آں 14 اگست 1947 با مطابق 27 رمضان المبارک مملکت خداداد پاکستان منصہ ء شہود پر آیا تب اسباب حیات اور در و دیار سے بے نیاز ہوکر راہ روان شوق نے بازو تیرا توحید کی قوت سے قوی ہے، اسلام تیرا دیس ہے تو مصطفوی ہے ، کا نعرہء مستانہ لگا کر سوئے خیالستانِ حکیم الامت ہجرت کی ۔ اس ہجرت کو بھی سفرِ کربلا کا فیض و پرتو میسر ہے، ان آشیاں برداروں کو بھی عزم و یقین کی جادہ پر کرب و بلا کا سامنا کرنا پڑا ۔ وہ حسین نواز قافلے آج بھی منزل کی جستجو میں مراد بہ قلب اور دعا بہ لب ہیں۔

روح فورم اور آبروئے ملت گروپ تمام شعبوں کے قائدین کونظریاتی سرحدوں کے تحفظ کےلیے دعوتِ فکرو عمل دیتا ہے تا کہ  جدید علوم کے ساتھ اقدارِ اسوۂ حسنہ کے احیاء اور جذبۂ حریّت کی بقا کے لیے  مؤثر  حکمتِ عملی مرتب کی جا سکے۔

درج ذیل شعبوں میں احباب کی شمولیت اور مشاورت درکار ہے؛

  • تربیتِ اساتذہ
  • حلقۂ مصنفین
  • ایمبلم اسکول سسٹم کی ملک گیر توسیع
  • تدوینِ نصاب
  • مشاورت و رہنمائی
  • تعلیمی منصوبوں میں شراکت داری

آپ کی آراء اور تجاویز کا انتظار رہے گا۔

۔

منتظمین روح فورم/آبروئے ملت گروپ(ایمبلم اسکول سسٹم)

43 ای، حیدری چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی

فون نمبر:03111222957