محسنہء ملت سیمینار کا انعقاد ✨
ام المومنین سیدتنا خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ اور اسوہ ء کاملہ نصرت حبیب رب العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اشاعت اسلام ، انفاق فی سبیل اللہ، استحکام اقتصاد المسلمین ، ایثار اور تربیت طفلان و دختران سے عبارت ہے ۔ آپ بلاشبہ محسنہ ء ملت ہیں ۔ روح فورم اور آبروئے ملت نظام تعلیم و تربیت نے مورخہ 8 اپریل بروز ہفتہ ” محسنہ ء ملت ” کے طور پر آپ کی سیرت پر سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا۔ روح فورم اور آبروئے ملت نظامِ تعلیم و تربیت (ایمبلم سسٹم) آپ کی حیات طیبہ سے نسل نو کے لئے عملی پیغام کو مقتبس کرنے میں سرگرم عمل ہے۔









